پاک بھارت، ٹرمپ نے نئے ایجنڈے کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا۔
ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے جنگ کے بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں اوراس پر کام ہورہا ہے۔اس کے علاوہ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو تحویل میں لینے کا ایک بار پھر اشارہ دے دیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو فریڈم زون بنائیں اور اس میں امریکا کو شامل ہونے دیں، اُن کے پاس غزہ کے لیے بہت اچھے منصوبے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ افغانستان کا بگرام ائیربیس کسی کو نہیں دیں گے، اپنے پاس رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں