پی ٹی آئی کے صدر نے بھی صلح کا پیغام دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہےکہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہےتو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہیے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتےہوئےبانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناؤ میں کمی ہونی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں