ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے بھارت کے خلاف کامیابی سے کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی تفصیلات جاری کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ مربوط طریقے اور ذمہ داری سے ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جس میں فتح گائیڈڈ میزائل ون اور ٹو کو استعمال کیا گیا، بھارت میں ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستان پر حملے ہوئے، سورت گڑھ، سرسہ، بھوچ، نالیہ، آدم پور، بھٹنڈا، برنالہ، حلواڑہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں ادھم پور، مامون، امبالہ پٹھان کوٹ میں ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے فیلڈ سپلائی ڈپو اڑی اور پونچھ میں ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے ملٹری کمانڈ ہیڈکوارٹرز کو تباہ کیاگیا، کےجی ٹاپ میں 10بریگیڈ اور نوشیرہ میں 80 بریگیڈ کو تباہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں