کمشنر کراچی نے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ملک میں عیدالاضحیٰ کی آمد میں تقریباً ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اور شہر قائد میں ناردرن بائی پاس سے متصل وسیع رقبہ پر پاکستان کی سب سے بڑی مویشی منڈی پہلے ہی قائم کی جا چکی ہے۔
جیسے جیسے عیدالاضحیٰ قریب آ رہی ہے۔ کراچی کے مختلف مقامات پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کا قیام اور سڑک کنارے جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔دفعہ 144 کے جاری نوٹیفکییشن کے مطابق کراچی شہر میں اجازت شدعہ منڈیوں کے علاوہ دیگر مقامات غیر قانونی تصور ہوں گے اور وہاں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی انتظامیہ نے شہر قائد کے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی سڑک پر جانوروں کی خرید وفروخت نہیں کی جا سکتی۔کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرنے کے ساتھ ضلع انتظامیہ کو غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے جب کہ مویشی منڈیوں کی انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل رکھنےکی ہدایت بھی کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں