ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، دوسرے دن بھی سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں چھ ہزار ایک سو روپے کے اضافے کے بعد سونا 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 5 ہزار 232 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 61 ڈالراضافہ ہونے سے فی اونس سونا 3377 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں