آئی سی سی کی جانب سےپلیئر آف دی منتھ کا اعلان

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

نامزد کرکٹرز میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں، بدقستمی سے پاکستان کوئی بیٹر، بالر پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 15 وکٹیں اور 100 سے زائد رنز بنائے، اور بنگلہ دیش کی اننگز سے جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچز میں مسلسل پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔شائقین کے ووٹوں سے فیصلہ ہوگا کہ پلیئر آف دی منتھ کا تاج کس کے سر سجے گا، ووٹنگ کے لیے آئی سی سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close