بھارتی فوجی ٹرک تباہ

 

مقبوضہ کشمیر میں فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں اتوار کو پیش آیا جب فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر 700 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

یہ حادثہ نیشنل ہائی وے 44 پر بیٹری چشمہ کے قریب ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔یہ ٹرک اس فوجی کانوائے میں شامل تھا جو جموں سے سری نگر جا رہا تھا۔ ڈرائیور کے مبینہ طور پر کنٹرول کھو دینے کی وجہ سے گاڑی سڑک سے اتر کر ڈھلوان پر لڑھکنے لگی۔

حکام کے مطابق اس حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی شناخت سپاہی امیت کمار، سجیت کمار اور مان بہادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گہری کھائی میں گر کر تباہ ہونے والے ٹرک سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close