سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،اپریل کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابقاپریل کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت 2.516 ملین ٹن رہی ،گزشتہ سال اپریل 2024 میں 2.337 ملین ٹن کی کے مقابلے میں 7.64 فیصد زائد ہے،اپریل 25 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 34.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوااپریل 2024 میں 614,214 ٹن سے بڑھ کر اپریل 2025 میں 826,457 ٹن ہو گئیں۔
اپریل 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.342 ملین ٹن رہی اپریل 2024 میں یہ 2.951 ملین ٹن تھی، گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی فروخت میں 13.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران مجموعی سیمنٹ فروخت (مقامی و برآمدات) 37.336 ملین ٹن رہی ، پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 37.454 ملین ٹن کے مقابلے میں 0.32 فیصد کم ہے۔
اس دوران مقامی فروخت 29.978 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی 31.740 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.55 فیصد کم ہے۔برآمدات میں 28.77 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5.714 ملین ٹن سے بڑھ کر 7.359 ملین ٹن ہو گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں