ٹرمپ گول گول گھومنے لگا، ایک اور یو ٹرن

ٹرمپ گول گول گھومنے لگا، ایک اور یو ٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا، وہ یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کرانے کے دعوے سے پھر گئے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے وضاحتی بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ بات طنزیہ انداز میں کی تھی، اُن کا وہ مطلب ہرگز نہیں تھا جو لیا گیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ یوکرین جنگ کا حل نکالنا چاہتے ہیں اور انہیں کامیابی کی امید ہے۔ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران بار بار یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ صدر بنتے ہیں ہی روس یوکرین جنگ ختم کروا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close