لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ روک دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور میں آندھی کے باعث لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ روک دیا گیا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا 21 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران تیز آندھی باعث میچ کو روک دیا گیا۔ تیز ہواؤں کے سات گرد آلود جھکڑ کے باعث امپائرز نے میچ روکنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ این ڈی ایم اے نے آج سے 5 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں