پرنس ہیری سے علیحدگی؟ میگھن مارکل نے خاموشی توڑ دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے پرنس ہیری سے علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔
میگھن مارکل نے بالآخر وہ خاموشی توڑ دی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا، پرنس ہیری سے علیحدگی کی مسلسل خبروں کے بعد میگھن نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں واضح انداز میں ان افواہوں کو جھوٹا قرار دے کر اپنے مضبوط اور خوبصورت رشتے کی تصدیق کردی۔میگھن مارکل نے اپنی قریبی دوست اور آئی ٹی کاسمیٹکس کی سی ای او جیمی کرن لیما کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، اسی دوران انہوں نے ناصرف اپنے شوہر پرنس ہیری سے محبت کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ان کے رشتے میں آج بھی ہنی مون پیریڈ والا لطف موجود ہے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میگھن نے کہا کہ پرنس ہیری مجھ سے بےپناہ محبت کرتے ہیں، دیکھیں ہم نے کیا خوبصورت زندگی بنائی ہے، دو صحت مند اور پیارے بچے ہیں، مجھے لگتا ہے جیسے یہ سب سپر ماریو گیم کے آخری لیول کی طرح ہے ہیرو آتا ہے، ڈریگن کو مارتا ہے اور شہزادی کو بچاتا ہے میرے شوہر بھی وہی ہیرو ہیں اور اگر آپ نے غور نہیں کیا تو بتا دوں، وہ بہت ہینڈسم ہیں لیکن ان کا دل ان کے چہرے سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور ہیری 7 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ہمارا تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، جب تعلق کی ابتدا ہوئی تو سب کچھ تتلیوں جیسا تھا، لیکن 6 مہینے بعد ہی ہم زندگی کی مشکلات میں ایک ساتھ کھڑے ہو گئے، اب 7 سال بعد تھوڑا سا سکون ملا ہے اور ہم ایک دوسرے کو نئے انداز میں محسوس کر رہے ہیں، اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ اب ہمارا اصل ہنی مون پیریڈ ہے۔
یاد رہے کہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری کی شادی 2018ء میں ونڈسر کیسل میں ہوئی تھی، جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی شاہی شادی قرار دیا گیا۔ جوڑے نے 2019ء میں اپنے پہلے بیٹے پرنس آرچی اور 2021ء میں بیٹی پرنسس لیلیبٹ کو خوش آمدید کہا، یہ شاہی جوڑا امریکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں