ٹک ٹاکر خاتون کو شوہر نے معمولی تلخی پر قتل کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور میں معمولی جھگڑے کے باعث ٹک ٹاکر خاتون شوہر کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے طیش میں آکر قتل کردیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر کے شوہر سعد نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اہلیہ کا گلا دبا کر اسے قتل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں