ٹرک میں دھماکا، 20 سے زائد زخمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ میں جھلس کر 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں