پاک بھارت کشیدگی، چین کی پاکستان کے لیے حمایت

پاک بھارت کشیدگی، چین کی پاکستان کے لیے حمایت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلام آباد: چین نے انسداد دہشت گردی کےمؤقف پرپاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سےٹیلیفون پرگفتگو کی جس دوران اسحاق ڈار نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر چینی ہم منصب کو بریفنگ دی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے اور خطے میں کشیدگی کا خواہاں نہیں، پاکستان معاملے کوسنجیدگی اور ذمہ داری سےسنبھالنےکا ارادہ رکھتاہے۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین خطے کی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ تمام ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے مؤقف کی حمایت کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتاہے، پاک بھارت کشیدگی دونوں ممالک اور خطےکےامن کیلئےنقصان دہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close