سارا ٹنڈولکر سے بریک اَپ، شبمن گِل کا رد عمل آ گیا

سارا ٹنڈولکر سے بریک اَپ، شبمن گِل کا رد عمل آ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارتی کرکٹر شبمن گِل نے معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی، سارا ٹنڈولکر سے بریک اَپ کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

شبمن گِل نے اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی سے متعلق بات کی اور اس دلچسپ انکشافات بھی کیے۔شبمن گل نے اپنی ڈیٹنگ لائف کے بارے میں بات کرتے ہوئے حال ہی میں سامنے آنے والی افواہوں کو رَد کر دیا ہے۔کرکٹر نے کہا ہے کہ میں گزشتہ تین سال سے زائد عرصے سے سنگل ہوں، مجھے مختلف لوگوں کے ساتھ جوڑنے کے لیے بہت سی قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھے یہ کبھی کبھی بہت مضحکہ خیز بھی لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام ایسی خاتون کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے جسے میں نے اپنی زندگی میں نہ کبھی دیکھا ہوتا ہے اور نہ ہی میں ان سے ملا ہوتا ہوں۔شبمن گِل نے بتایا ہے کہ میں بچپن میں پنجابی ہونے کے باوجود پراٹھے کھانے سے نفرت کرتا تھا لیکن بعد میں، میں نے پراٹھا کھانا شروع کردیا۔انٹرویو کے دوران کرکٹر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں ریتک روشن کا بہت بڑا پرستار تھا، میں بچپن میں پراٹھے سے نفرت کرتا تھا، لیکن میں نے ریتک کو جب فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں دیکھا تو میں نے ریتک روشن کے کردار کی وجہ سے پراٹھے کھانا شروع کر دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close