ایپل کمپنی چین کی بجائے فون دوسرے ملک سے بنوائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دہلی/واشنگٹن: ایپل نے امریکا کیلئے بیشتر آئی فون چین کے بجائے بھارت میں آئی فون تیارکرنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔
اس اقدام کامقصد چین میں ممکنہ زیادہ ٹیرف سے بچنا ہے کمپنی نے اپنے منصوبے پر اپنے کنٹریکٹ مینوفیکچررز سے مشاور ت شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایپل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کہ 2026 کے اختتام تک امریکا میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز بھارت میں تیار کر گا ،اس اقدام کے باعث چین میں ممکنہ طور پرلاگو ہونے والے زیادہ درآمدی محصولات سے بچاجاسکے گا۔ذرائع کے مطابق، ایپل نے منصوبے پر اپنے کنٹریکٹ مینوفیکچررز فاکسکن اور ٹاٹا کے ساتھ مشاورت کردی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں