وکلا کی ہڑتال، عدالتیں بند، عوام پریشان

وکلا کی ہڑتال، عدالتیں بند، عوام پریشان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے۔آج صبح وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا رش لگ گیا اور عدالتی کارروائی معطل ہو گئی۔سندھ بار کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر غیر معینہ مدت کے لیے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close