سسرالیوں نے 8 ماہ کی حاملہ بہو کی ٹانگیں بازو توڑ دیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مظفرگڑھ میں شوہر، بیٹے اور سسرالیوں نے 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ کر تشویشناک حالت میں گھر سے باہر پھینک دیا۔
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے موضع بستی عارف میں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے کلہاڑی،لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد سے خاتون کی دونوں ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے اور پھر ملزمان نے تشدد کے بعد زخمی حالت میں خاتون کو گھر کے باہر گلی میں پھینک دیا۔اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی اور ریسکیو کی مدد سے خاتون کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق خاتون کو کردار پر شک کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون کے ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں خاتون کے شوہر ،سسر ،دیور اور بیٹے سمیت 5 افراد کےخلاف تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں