سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے فرضی حج ادارے کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے پر 4 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی گشتی فورس نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے 3 اور ایک یمن شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سیکیورٹی فورس کے مطابق یہ تمام لوگ فرضی حج خدمات کے بارے میں سوشل میڈیا پر اشتہاری مہم چلانے میں مصروف تھے، غیرملکیوں کو حج کی خدمات کے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعے راغب کرنے کی کوشش کررہے تھے۔مذکورہ افراد کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور دیگر چیزوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ دائر کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں سے کیس عدالت کو بھیجا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام سے کہا ہے کہ حج کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی ہے۔ پرمٹ کے حصول کے لئے یونیفائیڈ پورٹل ’تصریح‘ کی سہولت فراہم موجود ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے امسال فریضہ حج ادا کرنے کے خواہش مندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ حج امور کو بہتر بنانے اور دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حج پرمٹ کی شرط عائد کی گئی ہے تاکہ حج کے دوران مشکلات سے بچا جاسکے۔لندن روانگی سے قبل عملے کا ایک نوجوان رکن طیارے میں نہ آیا، ساتھیوں نے ہوٹل میں جا کر دیکھا تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
وزارت حج کے مطابق حج ویزے کے علاوہ کسی قسم کے ویزے پر آنے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جن افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں ہوگا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزارت حج نے فرضی حج اداروں کے حوالے سے جعل سازوں سے بھی ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر حج کے حوالے سے فرضی کمپنیوں کے ناموں سے جعل سازوں سے خبردار رہیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچ سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں