پاکستان کے کن علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک و معتدل ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت بر قرار ہے۔ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آج آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔جنوبی اضلاع میں درجۂ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں