پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہونے کی پیشنگوئی کس نے کی تھی؟

پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہونے کی پیشنگوئی کس نے کی تھی؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی :جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پارٹی کے اتنےٹکڑے ہوں گے کہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا،اب دوڑ یہ ہے کہ اس پارٹی کا سکندر کون ہوگا اور اس کا فیصلہ مقدر نے کرنا ہے،

میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ٹرمپ صدر بنے ہیں سب سے لڑ رہے ہیں اور ان کے اقدامات نے دنیا کو پریشان کر دیا ہے۔ امریکی ڈالر مسلسل گر رہا ہے۔ سابق وفاقی وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ پارٹی کے اتنے ٹکرے ہوں گے کہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا اور وہ اب ہوچکے ہیں اب پی ٹی آئی پاکستان بننے جارہی ہے اب دوڑ یہ ہے کہ اس پارٹی کا سکندر کون ہوگا اور اس کا فیصلہ مقدر نے کرنا ہے۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سب کچھ واضح کر دیا ہے اور پاکستان کو پٹری پر چڑھانے کا راستہ دکھا دیا ہے اور حکومت بھی پراعتماد ہوگئی ہے ۔

وزیراعظم شہبا زشریف اسمارٹ ایڈمنسٹریٹر ہوتے ہوئے بھرپور سینٹر پوائنٹ ٹیم لیڈر ہیں اور آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور پھر آرمی چیف پر بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی بہت زیادہ اعتماد دکھایا ہے ۔وزیراعظم اور آرمی چیف مجھے ایک پیج پر نظر آرہے ہیں۔ ہم سب ایک جہاز میں بیٹھے ہوئے ہیں جس میں شہباز شریف کابینہ سمیت موجود ہیں اور چیف اسے اڑا رہے ہیں اور سب کو فائدہ ہو رہا ہے۔ حکومت اور ان کے اتحادی مضبوطی کی طرف جارہے ہیں تو روز پی ٹی آئی کے خلاف تگڑا بیان دیتے ہیں اس سے پہلے پی ٹی آئی کے خلاف بیان دینے سے کانپتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close