وزن میں انتہائی کمی کی وجہ کرن جوہر نے منکشف کر دی

وزن میں انتہائی کمی کی وجہ کرن جوہر نے منکشف کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے بالآخر وزن میں نمایاں کمی پر خاموشی توڑ دی جبکہ ’او زیمپک‘ کی افواہوں کا بھی اشاروں میں جواب دے دیا۔

کرن جوہر نے جب اپنے برانڈ “تیانی جیولری” کےلیے ریمپ پر واک کی تو سب کی نظریں ان کی بدلی ہوئی شخصیت پر جا ٹھہریں۔ تب سے سوشل میڈیا اور پبلک مقامات پر ان کی تصاویر دیکھ کر ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا، کہیں ستائش، کہیں حیرانی اور کہیں الزام، سب کی توجہ ایک ہی بات پر مرکوز رہی: کیا کرن جوہر نے واقعی وزن کم کرنے کےلیے ’او زیمپک‘ جیسی دوائی کا استعمال کیا؟کرن جوہر نے ان افواہوں کا طویل عرصے تک کوئی جواب نہیں دیا، لیکن اب بالآخر انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک حالیہ انسٹاگرام سیشن کے دوران مداحوں نے کرن جوہر کے وزن میں کمی سے متعلق بے شمار سوالات کیے۔کرن نے ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا، “یہ سب بہت محنت کا نتیجہ ہے، اور یہ کسی دوائی سے حاصل نہیں ہوا جیسا کہ افواہیں کہتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ میں مکمل صحت مند ہوں، خود کو ہلکا پھلکا اور خوش محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے وزن صحیح طریقے سے کم کیا ہے۔نامور فلم ساز نے کہا کہ صبح اُٹھ کر خود کو متحرک اور کام کے لیے پُرجوش محسوس کرتا ہوں۔ مجھے یہ نیا اندازِ زندگی بہت پسند ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ دن میں صرف ایک بار کھاتے ہیں، جسے وہ OMAD (One Meal A Day) کہتے ہیں۔کرن نے یہ بھی بتایا کہ ان کی کامیابی کا اصل راز خوراک سے تعلق کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہے۔ اب وہ صرف اُس وقت کھاتے ہیں جب واقعی بھوک لگتی ہے، نہ کہ عادتاً۔ انہوں نے اپنی خوراک سے گلوٹن، ڈیری اور چینی کو مکمل طور پر نکال دیا ہے۔اگرچہ کرن جوہر نے ’او زیمپک‘ کا نام براہِ راست نہیں لیا، لیکن ان کا واضح اور تفصیلی ردعمل یہی ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے اس دوا کا استعمال نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close