تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ایبٹ آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران اپنی ہی صوبائی حکومت کو خبردار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رضامندی کے بغیر کوئی قانون منظور کیا گیا تو پھر ہماری راہیں الگ ہو جائیں گی۔
جنید اکبر نے وفاقی حکومت کو بھی سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر اب احتجاج کیا گیا تو جان کی بازی لگا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم دکھائیں گے کہ ہمارا واسطہ کس سے ہے، اور یہ بھی دیکھیں گے کہ اس بار کون میدان چھوڑ کر بھاگتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے تو قیادت کا آپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوگا، ہم اپنا اور اپنے ساتھیوں کا خون دینے کو تیار ہیں۔ آپ گولیاں چلاتے چلاتے تھک جائیں گے، لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جنید اکبر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر آپ قانون مانیں گے تو ہم بھی قانون مانیں گے، بصورتِ دیگر آپ کو ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں