خبردار ہو جائیں !محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری

 

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک میں شدید گرمی کا امکان ہے، 14 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق اس عرصے کے دوران پنجاب، سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 13 تا 18 اپریل درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری معمول سے زیادہ ہوگا۔ وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہوگا۔

اسلام آباد کالج فار بوائز میں 16 اپریل کو بنگلہ دیش کے نامور سابق سفیر ایم مجارالقیس کی یاد میں خصوصی تقریب
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔اعلامیے کے مطابق اس دوران گرد آلود ہوائیں چلنے سے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، شہری دھوپ میں کم نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close