موسم گرما کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا، جس کے تحت صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے موسم گرما کے دوران کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ موسمِ گرما کے دوران رات دس بجے سے صبح 5 بجے تک سوئی گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک قدرتی گیس کی فراہمی کے اوقات ہوں گے۔
ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ نیشنل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، یہ گیس پروفائلنگ اس قدرتی وسیلے کی منصفانہ تقسیم اور موثر انتظام کو یقینی بنائے گی۔ترجمان نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ کوئٹہ کے تمام صارفین کے لیے گیس کی مستحکم اور پائیدار فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں