ایپل کے آئی فون 17 پرو اور 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی تصویر سامنے آئی ہے۔
9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق فرنٹ سے تو آئی فون 17 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 16 پرو سیریز جیسے ہی ہوں گے۔یعنی فرنٹ پر کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، جبکہ اس سے قبل مختلف لیکس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے فرنٹ پر ڈائنامک آئی لینڈ کا حجم کم کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ البتہ آئی فون 17 اور 17 پرو میکس بیک سے گزشتہ سال کے ماڈلز سے بالکل مختلف ہوں گے۔
خیال رہے کہ 2020 میں آئی فون 11 کو متعارف کرائے جانے کے بعد سے ایپل کے اسمارٹ فونز کے کیمرا ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔آئی فون 17 سیریز میں بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔
درحقیقت آئی فونز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہو جائے گا۔یعنی ایک بڑی سیاہ پٹی میں 3 کیمرے، فلیش لائٹ اور دیگر موجود ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں