فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر برمنگھم یونی ورسٹی انتظامیہ نے 2 طلبہ کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں نکالی جانے والی ریلی کا حصہ بنے پر انضباطی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔کارروائی کا نشانہ بننے والی طالبہ ماریہ علی نے اپنے ساتھی طالبہ انٹونیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ تادیبی کارروائی اختلافِ رائے اور طلبہ تحریک کو روکنے کی کوشش ہے۔برمنگھم یونی ورسٹی کی اس کارروائی کے بعد برطانیہ کے انسانی حقوق گروپ نے ملک گیر سطح پر مہم شروع کر دی ہے۔
فلسطین کے حق میں آواز آٹھانے والے طلبہ کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت یونی ورسٹی طلبہ پر الزامات لگانے کے بجائے نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث کمپنیوں سے دستبرداری پر توجہ دے۔اکتوبر 2023ء کے بعد برطانیہ بھر میں کم از کم 28 یونی ورسٹیوں نے 113 زیرِ تعلیم طلبا ء کو کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں