لاہور : پنجاب میں عید الفطر کے حوالے سے تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق تعلیمی ادارے عید کی تعطیلات کیلئے 28 مارچ سے بند ہوں گے۔دوسری جانب سیکرٹری اسکولز آف پنجاب خالد وٹو نے بتایا کہ سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے جبکہ سرکاری اسکولوں میں4 اپریل کو سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔خالد وٹو کا مزید کہنا تھا کہ 7 اپریل سے نئے تعلیمی سال کاآغاز ہوگا اور طالب علم نئی جماعتوں میں جائیں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں