عمران خان کے بغیر کوئی بھی فیصلہ قبول نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد ʼʼتحریک تحفظ آئین پاکستان‘‘ کےمرکزی رہنماؤں نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ان کے بغیرکوئی فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اس وقت کسی بھی آپریشن کے حق میں نہیں ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر پارٹی کوئی بھی فیصلہ کیسے کرسکتی ہے؟

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہوگی، ہم اس غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر کیسے جائیں؟اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کواجلاس میں شرکت کرنے کے لئے پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close