اداکارہ اُشنا شاہ کےگھر صف ماتم بچھ گئی

 

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ کے ماموں 75 برس کی عمر میں فوت ہو گئے۔

اُشنا شاہ نے آج اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے قریبی عزیز کی وفات کی اطلاع دی،لکھا کہ ‘یہ شخص میرے لیے بہت زیادہ معنی رکھتا تھا، اس شخص نے اس ملک کو بہت کچھ دیا اور بہت کچھ قربان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘انہیں کال بیک نہ کرنے کا پچھتاوا ساری زندگی میرے ساتھ رہے گا، کیونکہ میں اب کبھی کال بیک نہیں کر سکتی، لیکن میں انکے بارے میں آپ سب کو بہت سی باتیں بتا سکتی ہوں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ریٹائرڈ کرنل قاضی زاہد اللہ خان اُن سب سے قابل ذکر انسانوں میں سے ایک تھے جنہیں میں جانتی ہوں، باوقار، دلکش، اور انتہائی ہینڈسم، وہ ہمیشہ ایک نئی کار میں آتے تھے جس میں ان کے کولون کی مہک اور سگار کی بو آتی تھی، ان کی حسِ مزاح کمال تھی، حاضرِ جواب تھے، اور ان کے پاس سنانے کے لیے ہمیشہ ایک عمدہ کہانی ہوتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘وہ ہر وقت مذاق کرتے رہتے تھے، کبھی کسی کی ٹانگ کھینچنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے، وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے ہوتے تھے، خاص طور پر میری مما کو ہم دونوں ملکر چھیڑتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close