کراچی کے علاقےکورنگی میں پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے8 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پرکارروائی کی گئی، ملزموں کی نشاندہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر بھی پکڑلیا۔
ملزموں نے کورنگی میں گودام کرائے پر لےکر کھدائی کرکے سرنگ بنائی،کُل 8 ملزموں کو گرفتار کرکے 25 ہزار لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکربرآمدکیا گیا۔پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں