متاثرین کی ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی کیسے ممکن ہوئی؟

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب احترام ڈار کا کہنا ہے کہ متاثرین نیب لیٹر کے بغیر بھی چیک وصول کرسکیں گے ۔اسٹامپ پیپر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ڈوبی رقم واپس ملنے پر نیب کے شکرگزار ہیں۔ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار نے چھٹی کے روز خود چیک تقسیم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثر ین کو چیک وصول کرنے کیلئے نیب لیٹر کی ضرورت نہیں، اسٹامپ پیپر کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ چیکس کی تقسیم کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکڑوں متاثرین چیک وصول کرنے نیب آفس پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈوبی رقم کی باعزت وصولی سے عید کی خوشیاں دو بالا ہوجائیں گی، تہہ دل سے نیب کے شکر گزار ہیں۔ترجمان نیب کےمطابق عید الفطر سے قبل 11 ہزار متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ روپے کے چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close