کھیل کے میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی

پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ جیت لیا، فائنل میں انڈونیشیا کو دو ایک سے شکست دے دی۔

پہلے سنگل مقابلے میں ابوبکر طلحہٰ نے دو ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سنگلز میں گناوان میکا نے پاکستان کے میکائیل علی کو شکست دی۔فیصلہ کن ڈبلز مقابلے میں حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہٰ نے اندونیشین جوڑی کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیاء اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close