اسلام آباد (پی این آئی) گوگل نے پاکستان میں گوگل والٹ کی باضابطہ دستیابی کا اعلان کر دیا، جس کے ذریعے صارفین اپنی اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ڈیجیٹل پیمنٹ کارڈز، بورڈنگ پاسز اور لائلٹی کارڈز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔۔۔
یہ سروس پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان کو فروغ دینے اور صارفین کے لیے لین دین کو مزید آسان بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔گوگل کے مطابق پاکستان میں متعدد بینکوں کے صارفین اب اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والٹ سے منسلک کر سکتے ہیں، جس سے وہ اپنے اینڈرائیڈ فونز اور ویئر او ایس ڈیوائسز کے ذریعے کانٹیکٹ لیس ادائیگیاں کر سکیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں