اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی، مستقلی کے معاملہ پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی، ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں