پشاور (پی این آئی)شمالی وزیرستان میں ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ اسلحہ رکھنے کا اتھارٹی لیٹر بھی منسوخ کیا گیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق تمام غیر قانونی وائیفائی ڈیوائس اور غیر رجسٹرڈ سم بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں