جعفر ایکسپریس پر فائرنگ

بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ اس واقعے کا شکار ہو گئی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر فائرنگ بولان کے علاقے پیروکنری میں ہوئی ہے۔سیکیورٹی فورسز اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close