غریب عوام جائیں تو جائیں کہاں ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں

رمضان المبارک کیساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں ،رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے،

سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق نہ جا سکا .آلو درجہ اول سرکاری نرخ 55 روپے مقرر ،بازار میں 90 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 65 روپے مقرر ،بازار میں 110 روپے کلو بک رہے ,ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو مقرر لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 میں فروخت ہو رہے ، ,ادرک سرکاری نرخ 375 روپے مقرر بازار 419 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ,لہسن سرکاری نرخ 310 روپے مقرر جبکہ بازار میں 360 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے

مٹر سرکاری نرخ 60 روپے فی کلو کی بجائے اوپن مارکیٹ میں 90روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اوپن مارکیٹ مقرر کردہ سرکاری نرخوں سے زائد میں فروخت کیلا درجہ اول سرکاری دام 260 جبکہ بازا300 میں فروخت ہو رہا ہے ،سیب سفید اول سرکاری قمیت 170 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں 210 روپے کلو فروخت کیے جا رہے ہیں ،سیب سفید دوم سرکاری قمیت 115 روپے کلو مقرر ہیں لیکن بازار میں190 روپے کلو فروخت کیے جا رہے ،امردو کی سرکاری قمیت220 جبکہ بازار میں290 میں فروخت کی جا رہی ہے ،انگور کی سرکاری قمیت310 جبکہ بازار میں 390 میں فروخت ،پپیتا کی سرکاری قمیت240 جبکہ بازار میں 280 میں فروخت کیا جا رہا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close