ویب ڈیسک (پی این آئی)سندھ کے وکلا نے دریائے سندھ پر نئی نہریں بنانے کا منصوبہ مسترد کردیا، حیدرآباد سے کراچی تک مارچ، احتجاج کرنے والے وکلا نے عید الفطر کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا۔
حیدرآباد بار کونسل کی کال پر وکلا ء برادری کا احتجاج کراچی تک آن پہنچا، مظاہرین نے دریائے سندھ پر نئے کینال کے خلاف شدید نعرے لگائے۔وکلا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ پر کینال کا منصوبہ کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے، اس منصوبے سے سندھ بنجر بن جائے گا، وفاقی حکومت متنازعہ کینالوں کے منصوبے سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے۔وکلا رہنمائوں نے عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کینالوں اور پانی کے ایشو سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
احتجاج میں بڑی تعداد میں وکلا، جونینر ذوالفقار بھٹو اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔قبل ازیں کراچی میں اندرون سندھ سے وکلا کی احتجاجی ریلیاں شاہراہ فیصل پر پہنچیں۔ وکلا کی بڑی تعداد ایف ٹی سی برج پر جمع ہوگئی، قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے وکلا سے شاہراہ فیصل کو خالی کرنے کی ہدایت کی ہے۔صدر کراچی بار عامر وڑائچ نے کہا کہ اندرون سندھ سے آنے والی ریلیوں کو یہی مقام دیا گیا، اس لئے شاہراہ فیصل کو خالی نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں