ٹیکس چوروں کی شامت آگئی،پنجاب حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک (پی این آئی) ٹیکس چوروں کیلئےبُری خبر ۔۔حکومت پنجاب نے ٹیکس چوروں کے خلاف نیا قانون متعارف کروا دیا۔

ٹیکس جمع نا کروانے والے آفیسر کو خود سے ٹیکس بھرنا پڑے گا ، پنجاب اسمبلی میں پیش کئے گئے پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات پبلک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ٹیکس جمع نا کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز حرکت میں آئیں گا، پنجاب میں ٹیکس وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی تفصیلات سامنے آ گئی۔ترمیمی بل کے تحت آفیسرز پر ٹیکس کٹوتی اور جمع کروانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

متن کے مطابق ہر سرکاری یا پرائیوٹ ادارے کا متعلقہ آفیسر ٹیکس کٹوتی اور خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا اگر آفیسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو قصوروار کے خلاف آفیسرز کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے ۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔کمیٹی 2 ماہ بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close