پاکستان کے کن علاقوں میں سردی لوٹ آئی؟

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، قلات میں5، سبی میں 14، تربت اور گوادر میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ ہرنائی، ژوب اور شیرانی میں بھی بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close