امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔
ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔
اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ کر کہا کہ تم ہمیں نہ بتاؤ کہ امریکا کے لیے کیا بہتر ہے؟ تم اس پوزیشن میں نہیں کہ امریکا کو ڈکٹیٹ کر سکو۔علاوہ ازیں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ تم نے امریکا کی بے عزتی کی، ایک بار بھی ہمارا شکریہ ادا نہیں کیا اور امریکی صدر کا احترام نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں