زلزلے کےشدیدجھٹکے

 

خلیجِ بنگال کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اُٹھے، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے اس حوالے سے بتایا کہ (منگل کی) صبح 6 بج کر 10 منٹ پر خلیجِ بنگال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رپورٹس کے مطابق خلیجِ بنگال میں یہ زلزلہ 91 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ بھارت کے دہلی میں بھی ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جو کہ گزشتہ ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close