چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نےکتنے رنز بنائے اورکتنے آوٹ؟ پاک بھارت میچ کی تازہ ترین صورتحال جانیں

 

چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت میچ میں محمد رضوان کے بعد سعود شکیل اور پھرطیب طاہر اور اب سلمان آغا اور شاہین بھی پویلین لوٹ گئے

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے،36 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

پاکستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے۔ اور طیب طاہر صرف 4 رنز بنا سکے جبکہ سلمان آغا 19 رنز اور شاہین شاہ آفریدی پہلی بال پر ہی آوٹ ہوگئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close