راکھی ساونت کو سائبر سیل میں طلب کر لیا گیا

معروف بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت کو مہاراشٹرا سائبر سیل نے 27 فروری کو طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت متنازع شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ سے متعلق کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی۔ اداکارہ راکھی ساونت شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں جج بھی رہ چکی ہیں، ان کی شارٹ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ مہاراشٹرا سائبر سیل کے آئی جی یشسوی یادو کے مطابق اس معاملے میں اب تک 42 افراد کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے طلب کیا جا چکا ہے، جن میں فنکار، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شامل ہیں۔

اس سے قبل 24 فروری کو یوٹیوبرز اشیش چنچلانی اور رنویر الہٰ بادیہ کو بھی اسی معاملے میں بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ کامیڈین سمے رائنا کی 17 مارچ تک کی مہلت کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ‘انڈیاز گاٹ لیٹنٹ’ شو کے ایک ایپی سوڈ میں رنویر الہٰ بادیہ نے ایک متنازع تبصرہ کیا، جس کے بعد مختلف ریاستوں میں متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔اس تنازع کے بعد، رنویر الہٰ بادیہ نے اپنے تبصرے پر معذرت کی ہے، جبکہ سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب چینل سے شو کے تمام ایپی سوڈز ہٹا دیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close