اسلام آباد(پی این آئی)ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی بانی کی رہائی کے لیے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے بنائی کمیٹی بھی دھڑے بندی کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ رکنی کمیٹی 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ،تحریک انصاف کی جانب سے پولیٹیکل کمیٹی نے 11 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی، ذیلی کمیٹی کا گذشتہ روز چار بجے اجلاس بلایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کےلئے علی محمد خان،صاحبزادہ حامد رضاء روف حسن اور دیگر انتظار کرتے رہے ،سلمان اکرم راجہ،عمر ایوب سمیت دیگر کوئی بھی اجلاس میں شریک نہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت چار دیگر ارکان نے الگ سے مشاورت کرلی، کمیٹی کے دیگر ارکان سے مشاورت نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ عمر ایوب کی سربراہی میں 11 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی بنائے گئی تھی، ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال شامل تھے۔ شاہ فرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، علی محمد خان اور روف حسن کمیٹی کا حصہ تھے۔ گیارہ رکنی سیاسی ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں