ممبئی (پی این آئی) راکھی ساونت نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ میرے والد نہیں ہیں، بس ایک بھائی ہے جو ہرگز نہیں چاہتا کہ میں پاکستان کی بہو بنوں۔۔۔۔
انہوں نے بھارتی صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے ردِ عمل میں کہا کہ اگر میں پاکستان میں شادی کرنا چاہتی ہوں تو اس میں برائی ہی کیا ہے؟ اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں ایک پولیس والے سے شادی کروں۔۔۔۔ راکھی ساونت نے یہ بھی کہا کہ مجھے پاکستانی پولیس اہلکار بہت ہینڈسم لگتے ہیں، اداکارہ نے پاکستانی پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان میں کوئی پولیس والا میرا ہاتھ تھامنے کے لیے تیار ہے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں