رکنیت معطل ہونے پر پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )پی ٹی آ ئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے سینیٹ رکنیت معطل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز غلط کام کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ارکان کی دل آزاری پر معذرت کرنی چاہیے تھی، ان کا کام یہ نہیں کہ چیئرمین پر بیٹھ کر اپنے ارکان کی تضحیک کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close