سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پر لگائی بڑی شرط ختم کردی

اسلام آباد(پی این آئی) عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار کی حفاظتی ویکسین کے لازمی قرار دینے کا معاملہ ، سعودی حکومت نے ویکسین لگانے کی شرط ختم کر دی ۔

تفصیلات کےمطابق گردن توڑ بخار کی ویکسین مارکیٹ میں شارٹ ہو گئی تھی ، ویکسین بلیک میں فروخت ہو رہی تھی،عمر زائرین کے لیے ویکسین یکم فروری سے لازمی قرار دی گئی تھی۔دوسری جانب پنجاب میں گردن توڑ بخار کی ویکسین کی قلت پر صوبائی وزیر صحت کا ایکشن ، 16 ہزار وائلز لاہور پہنچ گئیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سیکریٹری پرائمری ہیلتھ نے ویکسئین کی قلت پر ایکشن لیا، سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ویکسین کو تمام بڑی فارمیسی پر بھجوایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا میننجائٹس ویکسین کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ،فائزر کمپنی سے وافر سٹاک منگوانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ڈرگ انسپکٹرز کو ویکسین کی مارکیٹ میں مقررہ ریٹ پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ، گردن توڑ بخار کی ویکسین مہنگی بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close