اینٹی کرپشن عدالت نے حمزہ اور شہباز شریف کو بری کر دیا

لاہور: اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز ی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کا الزام تھا تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔

نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقل ہوا تھا۔اینٹی کرپشن کورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری 2025 کو محفوظ کرتے ہوئے 6 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close